ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پینے کے پانی کی قلت ،ہلیال میں راستہ روکو احتجاج

پینے کے پانی کی قلت ،ہلیال میں راستہ روکو احتجاج

Sun, 19 Feb 2017 11:17:24    S.O. News Service

ہلیال، 18؍فروری (ایس او نیوز)ابھی مانسون کے آنے میں تین مہینوں کا عرصہ باقی ہے اور ابھی سے پینے کے پانی کی قلت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ہلیال کے قریب کالگین کوپّا اور تپّن گیری گاؤں کے لوگوں نے عام استعمال اور پینے کے پانی قلت دور کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے پر راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مذکورہ گاؤں کے سینکڑوں افراد نے پانی کے خالی گھڑوں کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کی اورتعلقہ آفس اور پولیس اسٹیشن کے پاس سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے پر شیواجی سرکل کے قریب دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے ایک گھنٹے تک موٹر گاڑیوں کی آمد متاثر ہوئی۔احتجاجی مظاہرین نے عوام کو پانی فراہم کرنے میں سرکاری انتظامیہ کی ناکامی پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔اس مظاہرے میں پنچایت کے اراکین اور ذمہ داران بھی شامل رہے۔

تحصیلدار ودیا دھر گولگولی، پی ایس آئی ہوگار وغیرہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ بات چیت کی ۔تحصیلدار نے متعلقہ افسران سے رابطہ قائم کرکے پانی کی سربراہی کے سلسلے میں باز پرس کی۔اور عوام کو جلد ہی پینے کے پانی کے سلسلے میں مناسب انتظام کروانے کا بھروسہ دلایا تو مظاہرین نے ہائی وے پر سے دھرنا ختم کیا اور وہاں سے اٹھ کر تعلقہ دفتر کے پاس دھرنے پر بیٹھ گئے۔


Share: